حج بدل کرنے والے کا پہلے حج کیا ہونا ضروری نہیں
سوال:- اگر کسی شخص نے اپنا حج نہیں کیا اسے کوئی شخص حج بدل کے لیے بھیجنا چاہتا ہے تو کیا اس کے لئے حج کرنا تھیک ہے بعض لوگ کہتے ہیں کہ ایسا کرنے کی صورت میں اس کا اپنا حج ہوجائے گا اور جس کی طرف سے حج بدل کررہا ہے اس کا حج نہیں ہوگا کیونکہ جب اس نے حج کیا تو اپنا فرض حج اد ا ہوگیا دوسرے کا نہیں ہو ا کیا حج بدل کرنے والے کے لئے اپنا حج کیا ہوا ہونا ضروری شرط ہے ؟ ( عباس )
جواب :-حج بدل کرنے والے کے لیے ضروری اور شرط نہیں کہ وہ پہلے اپنا فرض حج کرچکا ہو البتہ بھیجنے والے کے لئے ایسے شخص کو حج پر بھیجنا جس نے پہلے حج نہ کیا ہو مکروہ تنزیہی ہے نیز اگر مامور (یعنی جس شخص کو حج پر بھیجا جارہا ہے ) پر حج فرض ہوچکا ہے لیکن وہ اپنے فرض کو ادا کرنے کے بجائے،حج بدل کرتا ہےتو خود اس کے حق میں ایس اکرنا مکروہ تحریمی ہے ( فتاوی ٰ شامی، مطلب فی الحج عن الغیر :2/603 )