مسجد میں داخل ہوکر سلام کرنا



سوال :- میں  یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ جب نماز کے لیے مسجد میں لوگ مسجد میں انتظآر کے لئے بیٹھتے ہیں توکیا ان سلام کرنا چاہیے یا نہیں نیز مسجد میں داخل ہو کر کن کو سلام کرسکتے ہیں ؟ شریعت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں ( ساجد ماہی )

جواب:- اگر مسجد میں لوگ ذکر وتلاوت وغیرہ  میں مشغول ہوں تو سلام نہ کرے ،اسی طرح اگر نماز کے انتظار میں ہوں تو بھی سلام نہ کرنا ہی بہتر ہے  ، کیونکہ نماز کا انتظار بھی نماز کے حکم میں ہے ہاں اگر لوگ نماز  سے فارغ ہوگئے ہوں اور آپس میں بات چیت میں مصروف ہوں تو سلام کرنا چاہئے، مسجد کے صحن میں یا  مسجد کے اندرجو افراد نماز میں مشغول نہ ہوں ان فرادکو آہستہ آواز میں سلام کرنا جس سے کسی کی عبادت میں خلل واقع نہ ہو کوئی حرج نہیں ۔ (الدر المختار علی ہامش رد المحتار 1/503۔فتاویٰ ہندیہ 5/325 ۔ فتاویٰ سراجیہ  : 282)