بے دین کو دین دار بنانے کی غرض سے دوستی رکھنا



Mein ne ek  deeni kitab mein ye bath parhi ha k agar  koi insan deendar na ho to us se dosti ni karni chaiye ...ab mein ne ye bath dosti karne k bd parhi ab agar is waqt me usko chor doun to use be.intheha takleef hogi... Ar mje ye lgta ha k meri dosti ki waja se uspar acha asar parhe ga q k phle wo nmazi ni ti ar ab mere smjane k waja se nmaz parhne lgi ha.kya us se dosti chor deni chaiye????

Umaima Kakar <[email protected]

جواب:-  دین کی تعلیم و تبلیغ کے لئے  ایسا طریقہ اختیار کرنا جس میں  اپنے ایمان و اعمال کے خراب ہونے کا اندیشہ ہو درست نہیں  اگر  بے دین  سے دوستی  کرنے سے یہ غرض ہو کہ ان کے اعمال کی اصلاح کروں تو  یہ جذبہ  ٹھیک ہے لیکن کمال احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ آج کل دین دار طبقہ بے دین لوگوں  کو متاثر کرنے کے بجائے خود ان سے متاثر ہوکر  ان کی روش اختیار کرلیتا ہے اس لیے احتیاط رکھیں اور اپنی فکر کرتی رہیں انسان جن لوگوں کے ساتھ اٹھتا بیٹھتا ہے ان کے اثرات قبول کرنا ایک فطری امر ہے  حدیث میں ہے کہ جوشخص دیہات میں رہتا ہے اس کا دل سخت ہوجاتا ۔ چنانچہ ماحول کا اثر قبول کرنا ایک فطری امر ہے ، لہذا اگر آپ کو یہ یقین ہے کہ آپ اپنی دوست کو اچھے کاموں کی طرف لاسکتی ہیں ہیں تو آپ کا اس سے ظاہری تعلق رکھنے میں کوئی حرج نہیں ۔