نابالغ بچوں کی صف پیچھے بنائی جائے
Namaz bajamat may pehli saf may
12 saal sy km Umar kay tulba adhi saf may ek taraf karhay hotay hay. Halanke maqami loog pehli he rakat may shamil ho kr dosray saf may karhay hotay hay.
Please ye batay 12 saal sy km umar ke tulba pehli saf may awr maqami buzarg loog dosri saf may teek hay?
Sender: Hamayun (Lahore)
جواب :- صفوں کی ترتیب کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ پہلے بالغ یعنی بڑوں کی صف بنائی جائےاس کے بعد نابالغ بچوں کی پیچھے مستقل صف بنائی جائے ، بچوں کی صف پیچھے بنانے کے بعداگر کوئی شخص تاخیر سے آئے اور آگے بڑوں کی صف میں جگہ ہو تووہ آگے بڑھ کر بڑوں کی صف میں کھڑا ہوجائے،بہرحال بالغوں کی صف میں ان کی صف بنانا مکروہ ہے۔تاہم اگر بچوں کے بارے میں یہ اندیشہ ہو کہ پیچھے کھڑے ہوکر شرارت کریں گے یا ازدحام کی وجہ سے ان کے گم ہوجانے کا خطرہ ہو تو انہیں بڑوں کی صف میں کھڑا کرسکتے ہیں۔یہ حکم ان بچوں کا ہے جو سمجھ اورشعور رکھتے ہوں اور جو بالکل ناسمجھ ہوں انہیں مسجد لانا ہی جائز نہیں۔
( الصحیح للبخاری : 1/100۔ رد المحتار ، کتاب الصلوۃ ، باب الاقامۃ : 1/571۔ البحر الرائق : 1/618 )