قضا نماز کے اوقات



سوال:قضا نمازاور قضائے عمری کی نمازیں فرض نماز سے پہلے ادا کی جائیں یا فرض اور سنتوں کے بعد‘کیا فجر اور عصر کے فرض ادا کرنے کے بعد کوئی قضا نماز پڑھی جاسکتی ہے؟(تنویر اختر ۔کراچی)

جواب:۔طلوع ،غروب اور نصف النہار کے علاوہ  کسی وقت بھی قضا نماز پڑھ سکتے ہیں ۔فرضوں سے پہلے یا بعد میں یا فرضوں اورسنتوں کے درمیان پڑھنے کی بھی کوئی پابندی نہیں ہے۔فجر اورعصر کے بعد بھی قضا نماز جائز ہے مگر تنہائی میں پڑھنی چاہیے یا ایسے وقت میں جب کہ کوئی دوسرا دیکھ نہ رہا ہو  کیونکہ ان دو اوقات میں نفل نمازجائز نہیں،اس لیے  دیکھنے والے کو معلوم ہوجائے گاکہ قضا نماز اداکی جارہی ہے ،اس طرح انسان کے عیب پر دوسراانسان بھی مطلع ہوجائے گا۔