قطروں کی بیماری میں نماز کا حکم
سوال:۔مجھے پیشاب کے قطروں کی بیماری ہے،جس کی وجہ سے میں ہروقت ناپاک رہتا ہوں،میرے لیے ان حالات میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟(قاضی احتشام)
جواب :- اگر بیمار ی کی نوعیت ایسی ہے کہ نماز کےپورے وقت میں قطرے آتے ہیں یعنی اتنا وقت بھی نہیں ملتا کہ جس میں جلدی سے وضو کرکے فرض نماز پڑھ سکیں تو شرعا معذور ہیں ۔معذور کا حکم یہ ہے کہ وہ نماز کا وقت داخل ہوجانے کے بعد جب وضو کرلے تو اس کا وضو وقت کے ختم ہونے تک باقی رہتا ہےاور اس وضو سے جو نماز چاہے پڑھ سکتا ہے۔نماز کا وقت ختم ہوجانے پر وضو ٹوٹ جائے گا اور اگلی نماز کے لئے نیا وضو کرنا ضروری ہوگا ۔ اگر بیماری کی نوعیت ایسی نہیں بلکہ قطروں کے درمیان وقفہ اتنا ہے کہ اس د وران وضو کرکے نماز پڑھی جاسکتی ہے تو شرعا معذور نہیں بلکہ تندرست شخص کی طرح جب وضو ٹوٹ جائے دوبارہ کرنا ضروری ہے۔(فتاویٰ شامی 1/307 العنایہ شرح الہدایہ 1/301(