سجدۂ سہو کب لازم ہوتا ہےاوراس کا طریقہ
سوال:۔سجدۂ سہو کب لازم ہوجاتا ہے؟اس کا طریقہ اور تفصیل بتادیں؟(رمشا،کراچی)
جواب :۔اس سلسلہ میں اصولی بات یہ ہے کہ بھول کر فرض یا واجب کےآگے پیچھے کرنے سےیا واجب کے چھوٹ جانے سے یا واجب کو مکرر ادا کرنے سے یا ایک واجب کی جگہ دوسرا واجب ادا کرنے سے سجدہ سہو واجب ہوجاتا ہے ،باقی تفصیلات بہت زیادہ ہیں ۔سجدہ سہو کا طریقہ یہ ہے کہ آخری قعدہ میں التحیات پڑھنے کے بعد درود شریف سے پہلے ایک سلام پھیر کر دو سجدے کرکے دوبارہ التحیات ، درود شریف اور دعا کے بعد سلام پھیر دیں ۔ (فتاویٰ ہندیہ 1/162 البحر الرائق 2/105)