زوجین میں علیحدگی کے بعد بچہ کی پرورش کاحق



سوال:۔ میاں بیوی میں خلع یا طلاق کی صورت میں ان کا بچہ یا بچی جو ایک سال یا دو سال کا ہے، وہ کس کے ساتھ رہے گا؟ قرآن و سنت کی روشنی میں وضاحت فرمادیں۔(مقبول حسین) 

جواب :- میاں بیوی کے درمیان اگر طلاق یا خلع کے ذریعے علیحدگی ہوجائے تو لڑکا سات سال تک اور لڑکی نو سال تک ماں کے زیر پرورش رہے گی، اس دوران بچوں کا خرچہ اس کے والد  کےذمہ رہے گا۔ اگرماں  کسی ایسے شخص سے نکاح کرے جو بچے بچے کا قریبی رشتہ دار نہ ہو تو حق پرورش  تو حق پرورش دوسری قریب ترین عورت کو منتقل ہوجائےگا۔ پرورش کی مدت ختم  ہونے کے بعد  بچہ باپ کے زیر کفالت  آجائےگا(شامی  3/567  ، فتاوی عالمگیری 1/542)