اللہ تعالی قربانی مانگتے ہیں لیتے نہیں،کہنے کا حکم
سوال:۔اللہ تعالیٰ قربانی مانگتے ہیں لیتے نہیں ۔بیان یا تقریر میں اور یایوں یہی گفتگو میں یہ جملہ بولنا کیسا ہے
جواب:۔اللہ تعالی کبھی جان ومال کی صورت میں قربانی مانگتے ہیں اور جان ومال کی قربانی کا موقع بھی عنایت فرمادیتے ہیں اور کبھی ایسا ہوتا ہے کہ قربانی مانگتے ہیں لیکن جب بندہ جان ومال یا محبوب متاع کی قربانی پیش کرتا ہے تو اللہ پاک ان کی قربانی کے بغیر ہی اس کے جذبے پر ثواب مرحمت فرمادیتے ہیں جیسا کہ سیدنا حضرت ابراہیم علیہ السلام کے واقعہ میں ہے۔اس لیے علی العموم یہ کہنا درست معلوم نہیں ہوتا کہ اللہ تعالی قربانی مانگتے ہیں لیکن لیتے نہیں۔