مردوں کے لئے سونا چاندی ضرورت کے لئے پہننا



سوال :۔ میرے کچھ دوست زیورات مثلاً سونا چاندی وغیرہ پہنتے ہیں۔میں نے انہیں اس حوالے سے منع کیا ہے کہ اسلام میں مرد کے لیے زیور پہننے کی اجازت نہیں،لیکن ان کا موقف ہے کہ ہم سفر میں ہیں اور رقم جیب میں نہیں رکھ سکتے،اس لیے مجبوراً یہ عمل کرتے ہیں۔ ازرُوئے شریعت اس کی وضاحت فرمادیں؟(ایم سلیم،ملائشیا)

جواب :- مرد کے لئے سونے اور ریشم کا استعمال حرام ہے۔ صرف چاندی  کی  انگوٹھی جائز ہے جس کا وزن ساڑھے چارماشہ سے زیادہ نہ ہو۔آپ کے دوست جو عذر پیش کرتے ہیں آج کل کی جدید اور نت نئی سہولیات کی موجودگی میں  اس کا کوئی اعتبار نہیں ۔

(صحیح البخاری  باب  لبس الحریر 2 /867 ، مسلم 2/188 ، الھندیہ، کتاب الکراہیہ 5/335)