معاش کی تنگی دور نے کرنے کے اعمال



سوال :۔ انسان کی زندگی میں تقدیر اور قسمت کا کتنا عمل دخل ہے اور قسمت کو کیسے بہتر بنایا جائے، تاکہ پریشانی اور مصائب سے چھٹکارا حاصل ہو۔ میرا شوہر کافی عرصے سے بے روزگار ہے، جس کے باعث گھر میں معاشی تنگی ہے۔قسمت کو بدلنے کے لیے کوئی دعا یا وظیفہ ہو تو بتادیں؟(ایم عادل،راول پنڈی)

جواب :۔آپ معاشی حالات کی وجہ سے پریشان معلوم ہوتی ہیں۔کثرت سے  استغفار کریں، دعاؤں کا اہتمام کریں، گھر کے سارے افراد نماز کی پابندی کریں ، رات کو سورۃ واقعۃ اور فجر کی نماز کے بعد سورۃ الضحیٰ پڑھ لیا کریں ۔  حالات سے مایوس نہ ہوں ۔حدیث شریف کے مطابق تنگی  کے ایام میں  اللہ تعالیٰ سے پُر امید ہوکر آسودگی کاانتظار کرنا  افضل عبادت ہے  ۔