بغیر وضو تلاوت کرنا اور قرآن کریم کو ہاتھ لگانا
سوال :۔ بغیر وضو تلاوتِ قرآن کے بارے میں کیا حکم ہے؟ نیز بغیر وضو کے قرآن کریم کو ہاتھ لگاسکتے ہیں یا نہیں؟(کلیم اللہ ، کراچی)
جواب :۔قرآن کریم کی تلاوت تو بے وضو بھی جائز ہے البتہ ہاتھ لگانے کے لئے با وضو ہوناضروری ہے البتہ ضرورت کے وقت کوئی پاک کپڑا یا رومال ہاتھ میں لے کر چھوسکتا ہے ۔(اعلاء السنن 1/268 شامی 1/89 مظہری 182 فتاوی شامی 1/174)