بلا عذر بیٹھ کر نماز پڑھنا



سوال :- حضرت ڈاکٹر عبدالرزاق صاحب  السلام علیکم ورحمۃ اللہ میں آپ سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ الحمدللہ میں نماز شوق سے پڑھتی ہوں اور اللہ کا شکر ہے کہ ہمارے ہاں کی  اکثر خواتین نماز پڑھتی ہیں  البتہ ایک کوتاہی  دیکھتی ہوں  کہ اکثر خواتین  بیٹھ کر نماز پڑھتی ہیں جن میں سے بعض تو معذور ہوتی ہیں معذور کا مطلب یہ  کہ وہ کھڑے ہوکر نماز نہیں پڑھ سکتی گھٹنوں میں تکلیف ہوتی ہے  یا ایک پہلی رکعت کھڑی ہوکر پڑھتی ہیں پھر باقی نماز بیٹھ کر پڑھتی ہیں  کیا ان کی نماز درست ہے ؟ اسی طرح بعض تو بلا عذر بیٹھ کر پڑھتی ہیں تو کیا ان کی نماز ہوتی ہے یا نہیں  اگر نہیں ہوئی تو کیا ان کے ذمہ دوبارہ پڑھنا لازم ہے یا نہیں ؟  (اسماء کراچی )

جواب:- نماز میں قیام کرنا فرض ہے بلا عذر بیٹھ کر نماز پڑھنے سے فرض نمازنہیں ہوگی جو نمازیں اس طرح پڑھیں ہیں  ان کو لوٹانا لازم ہے ۔ صرف عذر کی حالت  میں اور نفلی نمازیں  بیٹھ کر پڑھنا جائز ہے  اس کے علاوہ درست نہیں، اور اسی طرح اگر عذر کی وجہ سے پہلی رکعت کے بعد باقی نماز بیٹھ کر پڑھتی ہیں تو بھی جائز ہے ۔   (فتاویٰ شامی  1/442، البحر الرائق 1/509)