بیماری کی وجہ سے لوہے کی انگوٹھی پہننا



سوال :۔بعض لوگ لوہے پیتل یا کسی اور دھات کی انگوٹھی یا چلہ پہنتے ہیں ۔پوچھنے پر وہ بتاتے ہیں کہ فلاں بیماری کی وجہ سے پہنا ہے ۔کیا شریعت میں لوہے وغیرہ کی انگوٹھی پہننا جائز ہے۔ (عمران ماتلی)

جواب :۔انگوٹھی صرف  چاندی کی جائزہے اور اس کے علاوہ اگر کسی اور دھات کی انگوٹھی یا چھلہ جائز نہیں ۔اگر بیماری کی وجہ سے کسی نے لوہے وغیرہ کی انگوٹھی پہنی ہے تواس شرط کے ساتھ جائز ہے کہ اس بیماری کا کوئی اور علاج نہ ہو۔