بیوی کو دیا گیا زیور مہر میں شامل ہے یا نہیں ؟
سوال :- شادی کے وقت جو بیوی کو زیور دیا جاتا ہے اس کی کیا حیثیت ہے ،کیا اسے مہر میں شامل کرسکتے ہیں یا نہیں ؟ (اسد کراچی)
جواب :-نکاح کے وقت اگر یہ صراحت کردی جائے کہ زیور بطور مہر کے ہے تواسے مہر میں داخل سمجھا جائے گا ۔اگر مہر میں شامل کرنے کی صراحت نہ ہو بلکہ شوہر نے بطور تحفہ دے دیا ہو تو بیوی کی ملکیت ہوگا اور اسے مہر میں مجرا نہیں کریں گے اور اگر شوہر نے صرف استعمال کے لیے دیا ہو تو شوہر کی ملک ہوگا اور بیوی کو صرف استعمال کا حق ہوگا۔اگر کچھ وضاحت نہ ہو تو برادری کے رواج کے مطابق فیصلہ ہوگا۔