نیچے دوکانیں اور اوپر مسجد ہو
سوال:- ایک شخص نے ایک مسجد تعمیر کی ہے لیکن نیچے دوکانیں رکھی ہے اور اوپر مسجد ہے ۔دوکانیں کرایہ پر اٹھادی ہیں اور ان سے جو آمدنی ہوتی ہے وہ اس مسجد میں خرچ کرتا ہے تو کیا ایسا درست ہے ؟ (فرحان حیدرآباد)
جواب :-اگر دوکانیں بھی مسجد پر وقف ہیں تو مسجد شرعی مسجد ہے اور اگر دوکانیں وقف نہیں بلکہ بنانے والے کی مملوکہ ہیں اور اوپر مسجد وقف ہے تو مسجد شرعی مسجد نہیں اور اس میں نماز پڑھنے سے مسجد جیسا ثواب نہیں ملے گا۔