ناپاکی کی حالت میں طواف زیارت کرنا
سوال : - ایک عورت حج پر گئی ہوئی تھی اسے حج کے ایام میں حیض آناشروع ہوگیا اور واپسی جلدی آنا ضروری تھا تو اس نے طواف زیارت اور سعی لاعلمی کی وجہ سے حالت حیض میں کرلی اب کیا اس کا حج ہوگیا یا نہیں اگر ہوگیا تو اس کے ذمہ کوئی دم وغیرہ دینا واجب ہے یا صرف توبہ استغفار کرنا کافی ہے ۔ بشری عالم،کراچی
جواب :- ناپاکی کی حالت (حیض ، نفاس ، جنابت) میں طواف کرنا حرام ہے ، اس حرام کے ارتکاب پر توبہ استغفار کرنا لازم ہے تاہم فریضہ حج ادا ہوجائے گا اور ایک اونٹ یا گائے بطور دم دینا واجب ہے ۔ سعی ایسی حالت میں بھی درست ہے ، اس سے دم واجب نہیں ہوگا ۔ (بدائع الصنائع ج:5/259۔حاشیـــــــــة الطحطاوی علیٰ مراقع الفلاح 1/484)