کیا التحیات میں تھوڑی دیر کے لیے بیٹھنے والا سجدہ سہو کرے گا؟
سوال :۔مجھے ایک مسئلہ کے بارے میں آپ سے پوچھنا ہے یہ کہ عصر یا ظہر میں چار رکعت والی نما زپڑھتے وقت اگر کبھی پہلی رکعت کے بعد دوسرےسجدہ سے سر اٹھا کر بھول کر دوسری رکعت کے خیال سے تھوڑی دیر ٹھہرجائیں ابھی التحیات پڑھنا شروع نہیں کیا تھا یاد آجائے کہ ابھی تو پہلی رکعت ہوئی ہےاور کھڑے ہوجائیں تو کیا سجدہ سہو لازم ہوگا یا نہیں ؟ طارق کراچی
جواب :۔ذرا سی دیر ٹھہرنے سے تو سجدہ سہو واجب نہیں ہوتا ذرا سی دیرٹھہرنے کا مطلب یہ ہے کہ تین مرتبہ سبحان اللہ کہنے کی مقدار سے کم ہواگر اس سے زیادہ دیر ٹھہرا رہا تو سجدہ دسہو کرنا واجب ہوگا ۔ (فتاوی شامی 1/460) (مراقی الفلاح ص:258)