آبادی سے دور کمپنی کی مسجد میں جمعہ ادا کرنا
سوال :۔ میں ایک سرکاری ادارے میں ملازم ہوں۔ میری پوسٹنگ ایک قصورکے گاؤں کے قریب ہے۔ کمپنی میں ایک چھوٹی مسجد ہے،جہاں پانچ وقت کی نماز ادا کی جاتی ہے،لیکن نمازِ جمعہ نہیں ہوتی۔ کیوں کہ اس میں صرف کمپنی کے ملازم ہوتے ہیں،اس لیے نمازِ جمعہ نہیں ہوتی۔ گاؤں پانچ کلومیٹر پر واقع ہے،جس میں ضروریاتِ زندگی کی تمام چیزیں موجود ہیں، آبادی بھی بڑی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ اکثر گاڑی کی غیرموجودگی کے باعث بہت سے افراد جمعہ کی نماز نہیں ادا کر پاتے ہیں۔ ان حالات میں ہم کمپنی کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کرسکتے ہیں یا نہیں؟(ظہیر خان ،روال پنڈی)
جواب :۔ جمعہ صرف شہر یا بڑی بستی میں جائز ہے۔آپ نے جس مقام کا ذکر کیا ہے وہ نہ شہر ہے اور نہ بڑی بستی بلکہ گاؤں سے پانچ کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔اس لیے وہاں جمعہ وعیدین کا قیام جائز نہیں،ظہر پڑھنا ضروری ہے۔(بدائع :۱؍۵۸۵۔شامی :۲؍۱۳۷)