مسبوق اگر امام کے ساتھ سلام پھیر دے
سوال :اگر ہم کبھی تاخیر سے آتے ہیں اور نماز کی ایک دو رکعتیں جماعت سے نکل جاتی ہیں اورہم بعد میں امام کے ساتھ شریک ہوتے ہیں لیکن امام کے ساتھ بھول کر سلام پھیر لیا تو اب کیا نماز دوبارہ سے پڑھنی ہوگی؟
جواب : نماز دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں اگر سلام امام کے ساتھ ہی پھیرا ہے اور یاد آنے پر فورا اٹھ گئے تو سجدہ سہو بھی کرنے کی ضرورت نہیں اور ااگر امام کے بعد سلام پھیرا ہے تو سجدہ سہو کرنا ضروری ہے۔عام طور پر لوگ جس طرح سلام پھیرتے ہیں وہ فقہی لحاظ سے امام کے بعد سلام شمار ہوتا ہے ،اس لیے آخر میں سجدہ سہو کرنا چاہیے۔
(بدائع الصنائع،ج :۱، ص:۱۷۶)