کنواری بالغہ کی خاموشی بھی اجازت ہے۔



سوال : پوچھنا یہ چاہتا ہوں کہ ہمارے ہاں بسا اوقات شادی کے موقع پر جب دولہن کا وکیل گواہوں کی موجودگی میں اس سے نکاح کے حوالے سے اجازت لینے آتا ہے تو لڑکی کم عمری یا شرم و حیا کی وجہ سے زبان سے کچھ نہیں کہتی تو کیا ایسی صورت میں نکاح ہوجاتا ہے؟ 

جواب :۔عاقلہ بالغہ کنواری لڑکی سے اگر اس کا ولی اجازت طلب کرے یا ولی کا وکیل یا قاصد اجازت طلب کرے اور لڑکی چھپ رہے تو کافی ہے ،زبان سے کنواری بالغہ لڑکی کا اظہار کرنا لازم نہیں۔خاموشی کے علاوہ اگر کنواری بالغہ کوئی ایسا جملہ کہہ دے یا کوئی ایسا انداز اختیار کرلے جس سے رضامندی سمجھی جاتی ہو تو اسے اجازت سمجھا جائے گا۔