حج کا ولیمہ سنت سے ثابت نہیں
سوال : حج سے واپسی پر لوگوں کو تحفے تحائف دینا کیسا ہے اسی طرح حج کے ولیمہ کے نام سے لوگوں کی دعوت کرنا کیسا ہے ؟اسامہ گارڈن کراچی
جواب : حج کے ولیمہ کے نام سے دعوت سنت سے ثابت نہیں البتہ عزیز واقار ب اور دوست واحباب کو تحفے تحائف دینا شرعا پسندیدہ ہے اس سے محبت بڑھتی ہے مگر دلی رغبت و محبت کے بغیرمحض نام کے لئے یا رسم پوری کرنے کے لئے تحائف پیش کرنا بری بات ہے ۔اب تو حاجیوں سے تحفوں کے لین دین کا ایسا رواج ہوگیا ہے کہ محض نام اور شرم کی وجہ سے یہ کام خواہی نخواہی کرنا پڑتا ہے ،اس لیے شرعا لائق ترک ہے ۔(ردالمحتار علی الدر المختارج:۵،ص: ۳۶۲)