موبائل کمپنیوں کا لون پر اضافی چارج وصول کرنا
سوال:۔اس وقت ملک میں بہت سی موبائل فون کمپنیاں کام کررہی ہیں۔ان کمپنیوں کی طرف سے صارفین کو یہ پیکیج دیا جاتا ہے کہ وہ موبائل کارڈ یا ایزی لوڈ ختم ہونے پر متعلقہ موبائل کمپنی سے لون لے سکتے ہیں۔جس پر بعدازاں کمپنی کچھ مزید رقم سرچارج یا سروس چارجز کے نام پر وصول کرتی ہے۔اس ضمن میں سوال یہ ہے کہ لون دینے کے بعد اس پر مزید کٹوتی کیا سود کے زمرے میں تو نہیں آتی؟براہ کرم اس کی وضاحت فرمادیں۔(حافظ عبدالماجد،کراچی)
جواب:۔موبائل کمپنی اگر پیشگی سہولت دینے کی وجہ سے ایئر ٹائم کا معاوضہ زیادہ وصول کرتی ہے تو جائز ہے اور اگر ایک متعین رقم کے بقدر ایئر ٹائم مہیا کرنے کے بعد پھر اس پر مزید اضافہ وصول کرتی ہے تو ناجائز ہے ۔