گورنمنٹ کا مکان اجازت کے بغیر کرایہ پر دینا
سوال:۔ایک شخص کو گورنمنٹ کی ملازمت کے دوران مکان ملا،اس کے انتقال کے بعد ان کی بیوہ کو رہنے کی اجازت ملی،بیوہ کے انتقال کے بعد اس گھر کا کرایہ بیٹا وصول کرتا ہے،سوال یہ ہے کہ بیٹے کو کرایہ لینا چاہیے یا گورنمنٹ کو واپس خریدنا چاہیے۔اس کرایے کو استعمال کرنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟(وردہ رحمان)
جواب:۔جب مکان گورنمنٹ کا ہے اور گورنمنٹ کی طرف سے بیوہ کے انتقال کے بعد اس کے ورثاء کو مکان میں رہائش اختیار کرنے یا کرایہ پر دینے کی اجازت نہیں دی گئی توبیٹوں کا کرایہ پر دینا اور کرایہ وصول کرنا شرعا جائز نہیں ۔( عالمگیری۴؍۲۲۵، شامی ۶؍۲۲۹)