بیوہ کے لئے نیشنل سیونگ سرٹیفیکیٹ خریدنا



سوال:۔اگر کوئی شخص جائز کاروبار میں حلال رقم لگائے اور معاملہ درست طریقے سے چلتا رہے،مگر کچھ عرصے بعد اس شخص کا انتقال ہوجائے اور دوسرا شخص اس کی وفات کے بعد نہ تو منافع دے اور نہ ہی مطالبے پر اصل رقم لوٹائے۔اس صورت میں اس شخص کی بیوی چھوٹے بچوں کے ساتھ بعد میں ملنی والی رقم کہاں خرچ کرے اور کس پر بھروسا کرے۔ایسی صورت اس کے پاس نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ کی صورت میں محفوظ رقم کے علاوہ اور کوئی محفوظ طریقہ ہے کہ حلال آمدن حلال ہی رہے اور وہ عزت کے ساتھ بغیر پریشانی کے گھر چلا سکے۔(طارق نبی)


جواب :۔ماہانہ منافع حاصل کرنے کے لئے بینک سے سودی معاملہ کرنا تو جائز نہیں ، حلال رزق حاصل کرنے کے لئے کوئی بھی صورت جو میسر ہو اختیار کی جائے مثلا خاندان کے بڑے افراد اس سلسلہ میں بیوہ کے ساتھ تعاون کریں یا بیوہ کو اگرکوئی نیک رشتہ مل جائے جو بچوں کی کفالت کرے تو اس سے عقد کرلینا مناسب ہے ورنہ اللہ تعالیٰ پرورش کرنے والے ہیں ،بیوہ خود محنت کرکے ان کی پرورش کرے، چند سالوں میں یہ بچے بیوہ کا سہارا بن جائیں گے ۔ اللہ آسانی فرمائے ۔