تکرارجنازہ



سوال:۔ ایک جنازہ کہیں پڑھا گیا ہے اور پھر کسی اور گاؤں میں لایا گیا، وہاں کے لوگوں نے دوبارہ جنازہ پڑھا۔ کیا یہ نمازجنازہ دوبارہ پڑھنا ازروئے فقہ حنفی درست ہے؟ جب کہ پہلے پڑھے گئے جنازے میں میت کے ولی شامل تھے، نیز یہ بھی بتائیں کہ جن لوگوں نے پہلے جنازہ پڑھا ہے، کیا وہ دوبارہ بھی اس میت کی نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں؟ قرآن و سنت کی روشنی میں وضاحت فرمائیں۔(محمدیارنقشبندی،اوکاڑا)

جواب:۔پہلے جنازے میں جب میت کے اولیاء شامل تھے تو جنازہ ان کی اجازت سے ہوا اور جب ولی کی اجازت سے ایک مرتبہ جنازہ ادا کرلیا جائےتو پھر ولی کے لیے یا اور لوگوں کے لیے دوبارہ جنازہ پڑھنا جائز نہیں ہوتا۔