کھانے پینے کی اشیاء میں مکھی گرجانے کا حکم



سوال:- کھانے پینے کی چیز میں اگر مکھی گر جائے  تو میں نے سنا ہے کہ اس میں مکھی کو ڈبو کر نکال دے کیونکہ اس کے  ایک بازو میں بیماری اورایک میں شفاء ہے  کیا یہ بات ٹھیک ہے ؟ کیا ایسی چیز کھالینی چاہیے ۔؟زہرا مجید،کوئٹہ

جواب:-حدیث میں ہے،کہ آپ ﷺ نے فرمایا"   مکھی کے ایک بازو میں شفاء ہے اوردوسرے میں مرض ہے اور ایک روایت میں ہے ایک بازومیں زہر اور ایک بازو میں شفاء ہے ۔ ایک اور روایت میں ہے زہروالے بازو کو پہلے ڈالتی ہے  اور  شفاء والے کو بعد میں ڈالتی ہے" ۔  باقی کھانا ضروری نہیں بلکہ اگر طبیعت  چاہے تو اسے استعمال کرلے اگر نہ چاہے  تو استعمال نہ کرنے  سے گناہ گار نہ ہوگا  نیز یہ تفصیل اس وقت ہے جبکہ کھانے  پینےکی چیز شدید  گرم نہ ہو  ،اگر مشروب یا مطعوم بہت گرم ہو تو فقہاء نے اسے کھانے  سے منع لکھاہے ۔( سنن ابی داؤد: 2/181۔ بدائع الصنائع 1/284۔احکام اسلام عقل کی نظر میں ص : 221 )