خاتون اجنبی شخص کو فون پر کس طرح جواب دے
سوال :- آج کل موبائیل فون ہماری ضرورت بن گیا ہے، ضرورت کیلئے گھر کی خواتین کے پاس بھی موبائیل رکھنا پڑتا ہے ،جس پرکبھی غیر مردوں کی کال بھی آتی ہے ایسی صورت میں خواتین کو کیا کرنا چاہیے ؟ ( عائشہ گارڈن کراچی )
جواب :-عورت کے آواز کا بھی پردہ ہے ،یہی وجہ ہے عورتوں کو نامحرموں سے بلاضرورت بات چیت منع ہے ،لہذا اگراجنبی کال آجائے تو توخاتون کسی مرد یا بچے سے جواب دلادیں ،اگرکوئی موجود نہ ہو تو علیک سلیک کے بغیر مختصر اندازمیں اس طرح جواب دے دیں کہ زبان میں لوچ نہ ہوبلکہ ایک طرح سے درشتی ہو قرآن کریم میں ارشاد ہے کہ " فلا تخضعن بالقول "(یعنی نرم لہجے میں بات نہ کریں )۔ (رد المحتار علی الدر المختار ، مطلب فی سترالعورۃ 1/406 )