مشترکہ رہائش کی صورت میں پردہ کی صورت
سوال :- ہم گھر میں اکٹھے رہتے ہیں میرے شوہر کے دو بھائی ہیں جو بڑے ہیں اور میری ساس ،سسر بھی ہیں ایسی صورت میں پردہ کس طرح کیا جائے ۔ گھر چھوٹا ہونے کی وجہ سے یہ ممکن نہیں کہ مرد الگ اور عورتیں الگ جگہ رہیں اور پھر انہیں کبھی کھانا وغیرہ بھی دینا ہوتا ہے ،ایسی صورت میں کیا حکم ہے ؟ )س،کراچی)
جواب :- اس طرح کی مشترکہ رہائش کی صورت میں پردہ کی صورت یہ ہوگی کہ خواتین بڑی چادر سے پردہ کرکے گھریلو کام کاج کرتی رہیں ،پورا جسم ڈھکا ہو، نامحرم کے سامنے کھلے چہرے سے نہ جائیں،ان کے ساتھ بے تکلف نہ ہوں، آتے جاتے وقت رخ دوسری طرف رکھیں یا دوپٹہ سرکا کر چہرہ پر لٹکائیں اور نامحرم کی موجودگی میں محارم سے بھی ہنسی مذاق سے نہ کریں ۔ خلوت سے توبالکل اجتناب کریں ۔ نیز مرد حضرات گھر میں داخل ہوتے وقت اطلاع کرکے آئیں اور اپنی نگاہیں نیچے رکھیں ۔(صحیح البخاری :2/787۔ فتح الباری :9/231۔ مرقاۃالمفاتیح 6/276۔ تنویر الابصار 1/406)