مال مغصوب کی قیمت کم ہونے پر مالک کا اصل قیمت کا مطالبہ کرنا
سوال :۔ایک شخص کی کوئی چیز چھن گئی اور پھر کافی عرصہ بعد ملی مگر اب اس کی قیمت کافی کم ہوچکی ہے ۔مالک اب اس کے لینے سے انکار کرتا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے اس کی پوری قیمت چاہیے ،کیا اسے حق ہے ۔؟
جواب :۔ کوئی چیز کوئی چھین لے اور پھراستعمال میں لائے بغیر اس کے نرخ ارزاں ہوجائے تو مالک کو یہ حق نہیں ہوتا کہ وہ یہ کہہ کر اپنی چیز لینے سے انکار کردے کہ اب اس کی قیمت گھٹ گئی ہے ۔مالک چھیننے والے سے اس دین کی قیمت کا مطالبہ بھی نہیں کرسکتا جس دن اس نے چیز چھینی تھی ۔