شریک کو مشترک چیز خریدنے یا فروخت کرنے پر مجبور کرنا



سوال:۔میرے والد صاحب کی دوکان ہے اور اب والد کی وفات کے بعد میں اور میرا بڑا بھائی اس میں کاروبار کرتےہیں لیکن بھائی کا کہنا یہ ہےکہ میں اپنا حصہ انہیں فروخت کردوں یا ان کا خرید لوں جب کہ میرے وسائل اتنے نہیں کہ میں ان کا حصہ خرید سکوں اور اگر اپنا حصہ بیچ دوں تو پھر ایسی دوکان  کا ملنا مشکل ہے ،کیامیرے بھائی کا اصرار درست ہے ؟

جواب:۔آپ کے بھائی  کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ آپ پر جبر کرے کہ میرا حصہ خرید لو یا اپنا حصہ فروخت کردو البتہ اگر دوکان  قابل تقسیم ہو تو اسے تقسیم کردیں اور اگر قابل تقسیم نہ ہوں تو دونوں بھائی باری باری اسے استعمال میں لے سکتے ہیں۔