والدین کی قدم بوسی
سوال:۔والدین کے ادب و احترام کے لیے ان کے پیر وں کو ہاتھ رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟جس طرح ہندوؤں میں یہ رسم عام ہے کہ کہیں دور یا ملک سے باہر جارہے ہوتے ہیں تو احتراماً ان کے پیروں کو ہاتھ رکھ کردعائیں لیتے ہیں۔کیا یہ طریقہ درست ہے؟(علی اظہر،جدہ(سعودی عرب(
جواب:۔والدین کی قدم بوسی فی نفسہ جائز ہے اور جوعلماء منع کرتےہیں وہ اس خطرے کی وجہ سے کرتے ہیں کہ عام لوگوں کےلیے حدود کا خیال رکھنا مشکل ہوتا ہے اور وہ اکثر حد سے تجاوز کرجاتے ہیں۔