سوگ کے متعلق چند سوالات



سوال :-میت کے گھر میں سوگ کے حوالے سے کچھ باتیں  معلوم کرنی ہیں ۔

1-   دوران سوگ اگر گھر میں کھانا بنانے  یا کسی دوسری ضرورت کے لیے چولہا جلانا پڑجائے تو جائز ہے یا نہیں  ؟

2-   دور سے آنے والے مہمان میت کے گھر کھانا  کھاسکتے ہیں؟

3-   دوسرے لوگوں کو جو ان کے گھر کھانا بھیجنا  چاہئے اس میں میعاد کتنے دن ہے  ؟

4-   نیز یہ بتائیں کہ سوگ کی اصل مدت کتنے دن ہے ؟

جواب :- 1 – جائز ہے ،اس میں کوئی گناہ کی بات نہیں  ہے ۔

2-جو لوگ دور سے آئے ہوں  وہ میت کے گھر کھانا کھا سکتے ہیں ۔

3-مستحب یہ ہے کہ  ہمسائے یا قریبی عزیز اہل میت کے لیے ایک دن کے کھانے کا بندوبست کریں ۔

 4۔بیوہ عدت تک سوگ کرے گی جب کہ باقی لوگ صرف تین دن سوگ کرسکتے ہیں۔(سنن الترمذی 1/143، الفتاویٰ الہندیہ  1/167، ردالمحتار علی الدر المختار 2/ 240)