زنا کیا ہے بالجبراوربالرضا کی صورت میں شریعت کاحکم
سوال :ـ زنا سے کیا مراد ہے؟ زنا بالجبر اور زنا بالرضا کی صورت میں شریعت کا کیا حکم ہے؟(جان محمد،کوئٹہ)
جواب :۔آسان لفظوں میں غیر شرعی جنسی تعلق کو زنا کہتے ہیں۔اگر یہ تعلق دوسرے فریق کی رضامندی کے بغیر زور زبردستی سے قائم کیا جائے تو زنا بالجبر ہےاوراگر فریقین اس فعل بد پر رضامند ہوں تو زنا بالرضا ہے۔زنا کی وہ تعریف جس سے حد لازم آتی ہے یہ ہے کہ زندہ عورت کی اندام نہانی میں ،اختیارکے ساتھ کسی ایسے شخص کا دخول کرنا جو مسلمان ہو اور وہ عورت اس شخص کی ملکیت ہو نہ ملکیت کاشبہ ہو اور نکاح اور شبہ نکاح سے بھی خالی ہو ۔جس عورت سے زنا بالجبر کیا جائے اس پر حد نہیں ہے ۔ (بدائع الصنائع7/33، کذافی ہامش الہدایہ کتاب الاکراہ 3/348)