کرسی پر بیٹھ کرنماز پڑھنے کا حکم
سوال:۔کیا کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا ٹھیک نہیں؟جس شخص کو گھٹنوں کی تکلیف ہو اور زمین پر بیٹھنا ممکن نہ ہو یا مشکل پیش آتی ہو، اس کے لئے کیا حکم ہے؟(انورآزاد(
جواب :- کرسی پر نماز پڑھنا ان افراد کے لئے جائز ہے جو زمین پر بیٹھ نہیں سکتے یا بیٹھنے کے بعد پھر کھڑا ہونے میں انہیں شدید تکلیف ہو۔اگر ایسی مجبوری ہوتوپھر کرسی پر نماز پڑھنا جائز ہے۔