کریڈٹ کارڈاور بینک سے تعلیم اور شادی کے لیے پالیسی لینا



سوال:۔کیا کریڈٹ کارڈز اور بینک سے بچوں کی تعلیم اور بیٹی کی شادی کے لیے پالیسی لینا جائز ہے؟(شکیل احمد)

جواب :- کریڈٹ کارڈ کا استعمال ناجائز ہے کیونکہ کارڈ ہولڈر اگر متعینہ مدت میں قرضہ ادا نہ کرسکے تو سود  لاگو ہوتا ہے۔ معاہدے میں یہ شرط شامل ہوتی ہے اس لیے اگر کوئی  متعینہ مدت میں قرضہ واپس کردے تب بھی ناجائز ہے  کیونکہ  معاہدے پر دستخظ کرکے  کارڈ ہولڈر اقرار کرلیتا  ہے کہ اگر اس نے ادائیگی میں تاخیر کی تو اس سے سود وصول کرلیا جائے ۔ ۔ شادی اور تعلیم کی پالیسی  لینا  بھی  ناجائز ہے (تفسیر المراغی : 2/337 ، تفسیر المنار : 5/397)