کفریہ کلمات بولنے پرتجدید ایمان کے ساتھ تجدید نکاح کاحکم
سوال:۔اگر کسی نے کفروالی بات بول دی تو کیا توبہ کرنے کے بعد نکاح بھی دوبارہ پڑھنا ضروری ہے؟(منیر احمد،کوئٹہ)
جواب :- اگر خدانخواستہ زبان سے کفریہ کلمہ نکل جائے تو تجدید ایمان کے ساتھ تجدید نکاح بھی ضروری ہوگا ۔اصول یہ ہے کہ جن باتوں یا کاموں سے ایمان ختم ہوجاتا ہے ان سے نکاح بھی ختم ہوجاتا ہے۔ ( فتاویٰ شامی : 3/196)