تین طلاق کے بعد رجوع نہیں
سوال:۔اگر شوہر بیوی کو تین بار طلاق لکھ کر دے تو اس کے بعد رجوع کرنے کے بارے میں کیا احکام ہیں؟(ز۔خان،کراچی)
جواب :- جب شوہر نے تین طلاقیں دے دیں تو بیوی شوہر پر حرمت مغلظہ کے ساتھ حرام ہوگئی ، اب رجوع ہوسکتا ہے نہ نکاح ہوسکتا ہے ۔ ہاں اگر یہ مطلقہ عدت گزارنے کے بعد کسی دوسرے شخص سے نکاح کرلے اور ان کے درمیان ازدواجی تعلق بھی قائم ہوجائے توپھر اس شوہر کے فوت ہونے یا طلاق دینے کے بعد عدت گزار کر یہ عورت سابقہ شوہر کے نکاح میں آسکتی ہے۔( فتاویٰ عالمگیری 1/473)