مسجد بنانے سے پہلے نچلی منزل میں وضو خانہ اور حجرہ وغیرہ تعمیر کرنا
سوال :- اگر مسجد کےنیچے وضو خانہ ،امام کا حجرہ، مدرسہ یا دوکانیں بنانا چاہے تو کیا اس کی اجازت ہوگی ؟(عبدالرحمن کشمیری )
جواب :-مسجد بنانے سے پہلے اگرتہہ خانہ میں وضو خانہ ، امام کا حجرہ ، مدرسہ یا مسجد کے لیے دوکانیں بنائی جائیں تو اس کی اجازت ہے البتہ جب ایک مرتبہ مسجد بنالی جائے تو پھر اس کے نیچے مذکورہ چیزیں بنانا جائز نہیں۔ ( رد المحتار : 3/573 البحر الرائق 5/421)