بے وضو طواف کا حکم
سوال:۔مجھے گیس کا مسئلہ ہے ۔عمرے کی ادائیگی میں طواف کیا مگر مجھے شک ہے کہ میرا وضو نہیں رہا۔اس کی وجہ سے بہت پریشان ہوں اور نماز اور دیگر وظائف صحیح طرح ادا نہیں کرپاتی۔میرے اس مسئلے کا کیا حل ہے؟(ا۔م ،کراچی)
جواب :- اگر وضو ٹوٹنے کا یقین نہیں ہے بلکہ محض شک ہے،تو طواف ہوگیا جب تک وضو ٹوٹنے کا یقین نہ ہوجائے اس وقت تک وضو نہیں ٹوٹتا ۔