فرض نماز کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر دعا پڑھنا



 سوال :- میں نے لوگوں کو دیکھا ہے کہ  فرض نماز کے بعد  پیشانی پر ہاتھ رکھ کر کچھ پڑھتے ہیں اس کی کیا حقیقت ہے ؟

جواب :- فرض نماز کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر  یہ دعا  مختلف احادیث میں منقول ہے :"بِسمِ اللهِ الـذي لَا الٰهَ إلا هُوَ الرحمٰنُ الرَحِيمُ، اللهم أَذهِبْ عَني الْهَم والحزن"  (کنزالعمال:  7/53 ۔ مجمع الزوائد:  10/63 رقم: 971 16)بزرگوں سے بھی  مختلف اذکار منقول ہیں مثلا یا قوی یا نور یا علیم "وغیرہ