"میں ان شاء اللہ کے بغیر یہ کام کردوں گا “ کہنے کا حکم
سوال :- ایک آفیسر نے اپنے ماتحت ملازم کو کہا کہ ان شاء اللہ یہ کام کردینا ! ملازم نے جواب میں کہا کہ "سر میں ان شاءاللہ کے بغیر یہ کام کردوں گا'' اب ایسے شخص کے بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب :- ملازم کا یہ کہنا کہ " میں ان شاء اللہ کے بغیر یہ کام کردوں گا " کفریہ جملہ ہے جسے بول کر وہ دائرہ اسلام سے خارج ہوگیا ہے ۔اب اس پر تجدید ایمان لازم ہے اور اگر شادی شدہ ہےتو تجدید نکاح بھی ضروری ہے۔ (تاتار خانیہ : 5/ 466 فتاوی ٰعالمگیری : 2/261) ولو قال لغیرہٖ ان شاء اللہ ایں کار بکنی فقال من بی ان شاء اللہ بکنم یکفر