عام راستوں میں ٹھیلے یا شامیانے لگانا



سوال:۔ جو لوگ سڑک پر شامیانے کھڑے کرکے راستہ بند کردیتے  ہیں یا جو لوگ عام راستوں پر ٹھیلے لگاتے ہیں ،ان کا کیا حکم ہے۔؟

جواب :۔سڑک آمدروفت  کے لیے ہوتی ہے اسے کسی دوسرے کام میں لینا حقوق عامہ میں مداخلت ہونے کی بنا پر گناہ ہے۔عا م راستوں پر اگر خریدوفروخت  کےلیے ٹیلے لگائے جائیں اوراس سے آمدورفت  میں مزاحمت ہو تو ناجائز ہے۔بعض فقہاء ایسے ٹیلوں والوں سے جو آمدورفت میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں ،خریداری بھی ناجائز  لکھتے ہیں جب کہ دوسرے لکھتے ہیں کہ اگر یقین ہو کہ ان سے خریداری نہ کرنے سے وہ راستوں میں ٹھیلے لگانے سے باز آجائیں گے تو پھر ان سے خریداری حرام ہے  اور اگر ایسا یقین نہ ہو تو پھران سے  خریداری جائز ہے مگر ان کا یہ عمل حرام ہے۔