وسوسے دور کرنے کی تدبیر
مجھے وسوسے بہت آتے ہیں اور میں انہیں دور کرنے کی بہت کوشش کرتا ہوں مگر ختم نہیں ہوتے مجھے کیا کرنا چاہیے۔
جواب:۔ وسوسوں کو دور کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ان کی طرف توجہ ہی نہ دی جائے کیونکہ توجہ دینے سے یہ اور زیادہ لپٹ جاتے ہیں ۔زیادہ مفید تدبیر کہ حق تعالی شانہ کی طرف توجہ کی جائے اور جو مسنون دعائیں ہیں ان کا اہتمام کیاجائے۔