صحت پالیسی لینے کا حکم



سوال:۔میں ایک دواساز کمپنی میں ملازمت کرتا ہوں۔کمپنی اپنی طرف سے  ملازمین کی صحت پالیسی کرتی ہے۔اگر کوئی ملازم کسی حادثے میں زخمی ہوجاتا ہے یا دیگر بیماریوں کے علاج کے لیے تمام اخراجات ایک انشورنس کمپنی برداشت کرتی ہے۔میں شادی شدہ ہوں اور کمپنی کی جانب سے مجھے بھی انشورنس کی آفر کی ہے ۔میں نے ایک عالم دین سے اس بابت معلوم کیا تو انہوں نے اسے ناجائز قرار دیا ہے ،مگر اس کی تفصیل نہیں بتائی۔میں نے ابھی تک انشورنس نہیں کرائی ہے۔اس سلسلے میں آپ کی رہنمائی درکار ہے۔(محمد عمیر ،لاہور)

جواب :- انشورنس میں سوداور جوئے کا عنصر ہے اس لیے ناجائز ہے۔آپ اپنی مرضی اوراختیار سے پالیسی نہ خریدیں  البتہ اگر کمپنی کی طرف سے انشورنس کرانا ضروری ہو تو پھر جس قدر رقم آپ کا ادارہ پریمیم کی صورت میں انشورنس کمپنی کے پاس جمع کرائے اس کے اندر رہتے ہوئے آپ کے لیے علاج ومعالجہ کی سہولیات سے فائدہ اٹھانا جائز ہے۔