مشروط ہبہ
سوال :۔میں جس مکان میں رہتا ہوں وہ مجھے والد نے دیا ہے اور میرے نام گفٹ ڈیڈ بھی ہے مگر والد نے ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ میں اسے فروخت نہیں کروں گا،کیا اب میں اسے فروخت کرسکتا ہوں ؟فیضان علی،کراچی
جواب :۔اگر کوئی شخص کوئی چیز ہبہ کرے اور اس کے ساتھ کوئی فاسد شرط بھی لگادے تو ہبہ درست اور شرط کالعدم ہوتی ہے۔اس لیے مکان پورے حقوق کے ساتھ آپ کی ملکیت ہے اور آپ اسے فروخت کرنے کے مجاز ہیں ۔ والد نے جو شرط لگائی تھی وہ کالعدم تصور ہوگی ۔