بلا وضو اذان اور گھر میں نماز پڑھنا



سوال:۔کیا وضو کے بغیراذان دینا جائز ہے؟نیز گھر میں مرد کا نماز پڑھنا کیسا عمل ہے؟(تنویر احمد ،بھکر)

جواب :۔ بلاوضو اذان کہنا جائز ہے ، البتہ بہتر یہ ہے کہ  باوضو ہوکر اذان دی جائے کیونکہ باوضو اذان دینا مستحب ہے ، حدیث میں ہے کہ  اذان باوضو شخص کو کہنی چاہئے ۔  شریعت نے مردوں کے لئے  مسجد اور عورتوں کے لئے گھر کو  نماز پڑھنے کی جگہ قرار دیا ہے ، مسجد میں جماعت سے نماز پڑھنا سنت مؤکدہ یعنی واجب کے قریب ہے  بلا عذر شرعی گھر پرفرض  نماز پڑھنا بڑی محرومی کا باعث ہے اور اسلام کے شعار کو ترک کرنے کے مترادف ہے ایک حدیث میں ایسی نماز کو ناقابل اعتبار قرار دیا گیا ہے ۔ تاہم فقہاء نے لکھا ہے کہ فرض ادا ہوجائے گا ۔(سنن الترمذی :1/50 ۔  حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح ص: 197-199۔ البحر الرائق 1/602۔ فتاوی شامی  1/552)