امام کے پیچھے قراءت کرنا
سوال:۔ کچھ مقتدی سورۃ الفاتحہ پڑھتے ہیں باقی نماز فقہ حنفی کے طریقے سے ہی پڑھتے ہیں میں نے علما سے سنا ہے کہ امام کے پیچھے ثنا پڑھ کر خاموش رھنا چاھیے آپ وضاحت فرما دیں کہ کہ سری نمازوں میں مقتدی فاتحہ پڑھے یا جہری میں یا کسی میں بھی نہیں ۔ شوکت حسین پلندری آزادکشمیر
جواب :- امام کے پیچھے فاتحہ نہیں پڑھنی چاہیے ۔امام کا پڑھنا ان کو کافی ہوجاتا ہے ۔ حدیث میں ہے کہ جو شخص امام کے پیچھے نماز پڑھ رہا ہو تو امام کی قراءت اس کے حق میں قراءت شمار ہوگی ۔