سجدہ تلاوت مکروہ طریقہ پر ادا کرنے کے بعد کیا کریں



سوال:۔جمعہ 13 نومبر کو آپ نے ایک سوال کے جواب میں فرمایا کہ سجدۂ تلاوت نماز کے فوراً بعد اسی حالت میں ادا کرنا مکروہ تحریمی ہے ۔ پوچھنا یہ ہے کہ پہلے جو ہم نے اس طریقے سے سجدۂ تلاوت کیے ہیں، کیاوہ ادا ہوچکے یا دوبارہ ادا کریں ۔(قاسم گل)

جواب:۔جو سجدے کیے ہیں وہ ادا ہوگئے ہیں ۔ نماز کے فورا بعد جو سجدہ تلاوت  کی کراہت ہے وہ خارجی احوال کی وجہ سے ہے ، لیکن اس کے باوجود اگر کوئی غلطی سے سجدہ کرلے توکراہت کے باوجود نفس ِسجدہ ادا ہوجاتا ہے۔ (البحرالرائق3/250)