نومولود کے کان میں اذان واقامت کہنے کا طریقہ



سوال:۔بچے کی پیدائش پر اس کے کان میں اذان اور اقامت دینے کا کیا طریقہ ہے؟(غیاث انصاری)


جواب:نومولودکے دائیں کان میں اذان اوربائیں کان میں اقامت کہناسنت ہے،طریقہ یہ ہے کہ بچے کوہاتھوں پراٹھاکرقبلہ رخ کھڑے ہوکر دائیں کان میں اذان اوربائیں کان میں اقامت کہی جائے،اورحسب معمول حی علی الصلوۃ کہتے وقت دائیں طرف اورحی علی الفلاح کہتے وقت بائیں طرف منہ پھیراجائے۔(مرقاۃ ،1/404،ط:رشیدیہ۔فتاویٰ شامی،1/383،ط:سعید)